مریم نواز کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، ساہیوال میں بس منصوبے کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔
شہر میں چینی کی قلت، گھریلو صارفین پریشان
مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سےکہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے، ساہیوال کے لوگ اب باعزت سواری میں سفر کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔
پنجاب نے بجلی بلوں سے ڈیوٹی وصولی جاری رکھنے کی تجویز دے دی
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز
لاہور: (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی، دوران ملاقات وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پراجیکٹس کو سراہا گیا۔
پارلیمنٹرینز نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کو سراہا۔
پارلیمنٹرینز نے صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ ہمقدم چلنے کا عہد کیا، انہوں نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ای بز پورٹل لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ارکان پارلیمنٹ نے نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے تاریخی اقدام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور قائد محمد نواز شریف کا منشور ہے، کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک مفت ادویات پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے ترقی اور خوشحالی کیلئے کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، صوبے بھر میں 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں، صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ روز اول سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، پنجاب کے کسان کو مایوس نہیں کریں گے، ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے، مستقبل میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت سے بڑے بڑے پراجیکٹس منتظر ہیں۔
پارلیمنٹرینز نے کہا کہ گرین بس دیہات تک پہنچ گئی ہے، میانوالی کے عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گن گاتے ہیں، مریم نواز شریف اعلان بعد میں کرتی ہیں منصوبے پر عمل درآمد پہلا کیا جاتا ہے، عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شفافیت اور میرٹ پالیسی کے مداح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بے لاگ قیادت نے صوبے کی تقدیر بدل دی ہے، میانوالی سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مساوی ترقی کے ویژن کا عکاس ہے۔
پارلیمنٹرینز نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی کے بعد وزیرآباد سے گرین بس پراجیکٹ کا آغاز کر کے ثابت کیا کہ وہ وعدے نبھانا جانتی ہیں، ان کے بے مثال ترقیاتی پراجیکٹس نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔