لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگ الیکٹرک بسیں آنے پر عید کی طرح خوشی منا رہے ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20 روپے ہو گا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے شہری اب باعزت سفر کریں گے، بزرگوں، خواتین، خصوصی افراد اور طلبہ کے لیے بس کا سفر بالکل مفت ہو گا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے ویلکم کرنے والوں کے لب پر نواز شریف زندہ باد کا نعرہ ہے۔ ریلیف کیمپ میں پیدا بچے کا نام ماں نے نواز شریف رکھا ہے، ایک بچی کی ماں نے نام مریم نواز رکھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم اور پاکستان کو ملنے والی عزت سب کو مبارک ہو، پاکستان کو حرمین شریفین کا محافظ بننے کا اعزاز ملا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔