وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ساہیوال کے عوام کے لیے 30 الیکٹرک بسوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
ساہیوال(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ساہیوال کے عوام کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتی ،ساہیوال کے لیے 30بسیں لے کرآئی ہوں ،پنجاب کے چھوٹے شہروں میں بسیں فراہم کی جارہی ہیں ،ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ساہیوال کے لیے 30بسیں لیکر آئی ہوں جس کاکرایہ 20روپے ہوگا،بزرگ ،خواتیں معذور اورطلبہ مفت سفر کرسکیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ساہیوال کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک فری میڈیسن پروجیکٹ اور پے آرڈر اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح کے نئے باب رقم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کا منشور ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات میں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور صوبائی حکومت کے جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹی ایل پی کی دھمکیوں کے بعد سرگرمیاں محدود کردیں، سیکیورٹی اسٹاف تبدیل
مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست عوام کی جان و مال کی محافظ ہے اور کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسانوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا اور صوبے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
پارلیمنٹرینز نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اعلان سے پہلے عمل کرتی ہیں، ان کی شفافیت اور میرٹ پالیسی نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔
ان کے مطابق مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہے اور ان کے ترقیاتی منصوبے عوام کے دل جیت چکے ہیں۔
ملاقات میں پارلیمنٹرینز نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی منصوبوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً میانوالی اور وزیرآباد میں گرین بس پروجیکٹ کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے امداد کا اعلان
ارکان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدے پورے کرکے عوامی قیادت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔
وزیرآباد کے ارکان اسمبلی نے ’ستھرا پنجاب پروجیکٹ‘ کو تاریخی اقدام قرار دیا،
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیا
تمام پارلیمنٹرینز نے صوبے میں امن و امان کے قیام، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ای بز پورٹل کے اجراء پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران ارکان نے نجی املاک پر قبضے ختم کرانے کے اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ترقیاتی وژن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پے آرڈر راشن کارڈ ستھرا پنجاب پروجیکٹ کسان کارڈ گرین بس پروجیکٹ مریم نواز شریف میانوالی میرٹ پالیسی نجی املاک نواز شریف وزیر اعلی وزیرآباد