پی ٹی آئی نے پاک سعودی معاہدے کی مخالف نہیں کی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، جو چیر امت مسلمہ کو مضبوط کرتی ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ جو چیز امت مسلمہ کو مضبوط کرے گی، ہم اس کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور پاکستان ایک قلعے کی طرح کردار ادا کررہا ہے، خاص طور پر سعودی عرب کے لیے۔ خادمین حرمین شریفین کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے، جبکہ عمران خان کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔ جب پاکستان کی باری آتی ہے تو ہم ملک بہ ملک بات کرتے ہیں، سعودی عرب کا دفاع مضبوط ہو تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
’مشن نور کا شوشا کس نے چھوڑا، معلوم نہیں‘
ایک اور سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’مشن نور‘ کا ہمیں علم نہیں، یہ نہیں معلوم کہ کہاں سے شروع ہوا اور کس نے یہ شوشا چھوڑا۔ پارٹی نے کبھی اس کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تائید کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مشن نور سے لاتعلقی کا اعلان
مشن نور سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔
پتہ نہیں مشن نور کہاں سے چلا اور کس نے یہ شوشہ چھوڑا۔
پارٹی کا اس مشن سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی پارٹی نے کبھی اس کا اعلان کیا، بیرسٹر گوہر pic.
— ch shahid ajmal (@chshahidajmal1) September 22, 2025
اس سے قبل جھنگ میں سیلاب زدگان سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ہر جگہ جائیں، کیونکہ یہ سیاست نہیں بلکہ انسانیت کی کال ہے۔ سیلاب نے جہاں بھی نقصان کیا ہے، چاہے جھنگ ہو، کے پی کے، سندھ یا بلوچستان، یہ دراصل پاکستان کا نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے حالات ہمارے سامنے ہیں، ہمیں بلا امتیاز اور بلا تفریق اپنے لوگوں کی مدد کرنی ہوگی۔ ’میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ جو جس بھی شکل میں مدد کرسکتا ہے، ہمارے ان بھائیوں کی ضرور مدد کرے۔‘
بیرسٹر گوہر نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کو زرعی قرضے دیے جائیں، ان کے پرانے قرضے اور بجلی کے بل معاف کیے جائیں، بچوں کی تعلیم یقینی بنائی جائے اور ایزی پیسہ یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے جلد از جلد مالی امداد دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان دوبارہ روزگار شروع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن اور ادویات فوری ضرورت ہیں، ہر طرف پانی ہے لہٰذا زرعی ٹیکسز بھی معاف کیے جائیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیرسٹر گوہر پاکستان پی ٹی آئی دفاعی معاہدہ سعودی عربذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پاکستان پی ٹی ا ئی دفاعی معاہدہ بیرسٹر گوہر نے کہا نے کہا کہ نہیں کی نے کبھی
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر علی خان
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کی خدمت کا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بچوں کی فیسیں معاف اور بلوں میں ریلیف دے، جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا طاقتور دشمن بھارت کو شکست دی ہے، بھارت نے ایسی مار کھائی کہ اب گراؤنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا۔