آئین کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئین کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق قانون سازی کرنی ہے، کوئی بھی قانون بنیادی قوانین کے متصادم نہیں ہو سکتا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بھی حکم دے رکھا ہے بنیادی آئین کے منافی قانون سازی نہیں ہوسکتی، سیکشن 11 میں تبدیلی کر کے حکومت کا لفظ شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کو پہلے 3 ماہ کے لیے اور پھر 3 ماہ مزید بھی نظر بند رکھا جا سکے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کے پاس دیگر قوانین بھی موجود ہیں، اس طرح کے قوانین لانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔