عالمی برادری ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون محض افسانہ نہیں، یمنی صدر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: یمن کے نگراں صدر رشاد العلیمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ بین الاقوامی قانون صرف ایک افسانہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی صدر نے کہا کہ آج یمن اور غزہ کی صورتحال عالمی ضمیر کے لیے ایک اخلاقی کسوٹی بن چکی ہے، فلسطینی مسئلہ عرب عوام کا مرکزی مسئلہ ہے اور ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے۔
یمنی صدر نے اپنے خطاب میں حوثی باغیوں کو انتہا پسند دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران محض داخلی مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ اقوام متحدہ کی ساکھ اور عالمی امن کے لیے ایک کڑا امتحان ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمنی عوام اس وقت دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ سلامتی کے مسائل اب ہماری سرحدوں سے نکل کر پورے خطے اور دنیا تک پھیل گئے ہیں۔
رشاد العلیمی نے الزام عائد کیا کہ حوثیوں کو ایران کی جانب سے ممنوعہ ہتھیار فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یمن کا امن مزید خطرات سے دوچار ہے، ایک موثر بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا جائے جو یمن میں امن قائم کرے، ریاستی اداروں کی دوبارہ تعمیر کرے اور ملک کو ملیشیاؤں و دہشت گرد گروہوں کے چنگل سے نجات دلائے۔
یاد رہے کہ یمن میں 2014 سے حوثی باغیوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، حوثی باغی اس وقت ملک کے شمالی حصوں، بشمول دارالحکومت صنعاء پر قابض ہیں، جس کے باعث لاکھوں افراد بے گھر اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، اقوام متحدہ یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں شمار کرتا ہے جہاں کروڑوں افراد کو خوراک، پانی اور طبی امداد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کی ناساز صحت کے باعث وہ آج 27ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے، اور یہ مجوزہ ترمیم آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
سینیٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق، سینیٹر فاروق ایچ نائیک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ وزیرِ قانون ترمیمی بل کو منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان بعض ترامیم پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جن میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔