3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے: شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسکرین گریب
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شِزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، اگلے 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے۔
حیدر آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کے لیے فنڈ ریزنگ سے متعلق وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، آئی ٹی کے فروغ کے لیے ہیومن ریسورسز کو بڑھایا جارہا ہے، انفرا اسٹرکچر کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ ملک بھر میں 8 انکیوبیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، صرف حیدر آباد سے ایک ارب سے زائد کے اسٹارٹ اَپس ہوئے، سالانہ تین لاکھ سے زائد نوجوان تربیت حاصل کر کے اسٹارٹ اَپس شروع کر رہے ہیں، مختلف یونیورسٹیز سے الحاق اور آئی کلاؤڈ پر کام ہوا ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکٹ کی منظوری کا مقصد ڈیجیٹل سسٹم کی جانب بڑھنا ہے، ڈیجیٹل سسٹم سے عام عوام کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل ہو رہا ہے، نادرا سے مل کر ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، ہر شخص کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ڈیجیٹل انقلاب سے ہر معلومات حاصل ہوں گی۔
شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ خریداری کرنے والے کسی بھی شخص کا ڈیٹا ریوینیو میں نہیں جاتا، آنے والے وقت میں گرین انیشیٹو کے تحت زراعت میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کر رہے ہیں کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی ارکان، کچھ جج جلد مستعفی ہو جائیں گے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے جلد ایک ساتھ مستعفیٰ ہو جائیں گے جس کا مقصد پاکستان کو بحران میں دھکیلنا ہے لیکن اس منصوبے میں ناکامی اور رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔جمعہ کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ "حالات کی رفتار یہ بتا رہی ہے کہ کچھ ہی عرصے میں مایوسی کی جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی، پارلیمنٹ سے اور کچھ جج صاحبان، عدلیہ سے ،لگ بھگ ایک ساتھ ، باہمی مفاد کی خاطرمستعفیٰ ہو جائیں گے۔" انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کی روح ہیں پی ٹی آئی اگر قومی اسمبلی اورسینیٹ میں موجود ہے تو بہتر ہوکہ وہ سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی موجود رہے اور اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے جواب دیا کہ دونوں کا ہدف پاکستان کو کسی بڑے بحران میں مبتلا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ منصوبہ انہیں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دے گا۔