Jasarat News:
2025-11-12@12:22:43 GMT

سجاول میں پانچویں روز بھی سرکاری ملازمین کی جانب سے ہڑتال

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250928-2-17

سجاول(نمائندہ جسارت) سندہ ایمپلائیز الائنس کی جانب سے سجاول میں پانچویں روز بھی احتجاج جاری ڈی آر اے الاؤنس، پینشن مراعات میں کٹوتی اور دیگر مسائل پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ , ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، ملازمین کا قاسمی پمپ سے لیکر پبلک پارک تک گس?ا صدر غلام قادر باغی کی ق?ادت میں احتجاجی ریلی نکالی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ریلی میں ضلع کے مختلف محکموں بشمول تعلیم، صحت، ریونیو سمیت سینکڑوں سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج کے دوران گسٹا کے ضلعی صدر غلام قادر باغی شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ احتجاجی ریلی میں گسٹا کے رہنمائوں عبدالواحد کھٹی اشرف شاعر عاصم راشد، نصیر میمن، نوید کھٹی، پی ٹی الف، کے رہنما عبدالشکور سارنگ عمر میمن، نثار میمن، نجیب سرویچ، لطف اللہ میمن، عرفان سومرو، بشیر سرویچ، شکیل بھان پیرامیڈیکل رہنما شوکت میمن محبت علی لغاری، نیاز احمد میمن، سعید عمرانی، غلام حسین لغاری، فہیم میمن اور دیگر نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے جائز مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری

اسلام آباد:

 

وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کی جا رہی ہے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔ بار کی جانب سے وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے وکلا کو آج گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔   واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے تناظر میں 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے پر 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔   دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی اپیل پر آج ضلع کچہری  میں ہڑتال  جاری ہے، جہاں  وکلا نے بطور احتجاج و سوگ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بار کے عہدیداروں نے بتایا کہ وکلا صرف ایمرجنسی کیسز میں پیش ہوں گے، بصورت دیگر مکمل ہڑتال ہے۔ اس صورت حال کے بعد عدالتوں سے بھی بغیر سماعت مقدمات   ملتوی  کیے جا رہے ہیں۔   اُدھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ قبل ازیں پنجاب بار کونسل نے بطور سوگ مکمل ہڑتال کا اعلان  کیا تھا۔ کونسل  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ یہ ہڑتال وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار ہے۔   علاوہ ازیں پشاور میں بھی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور آج عدالتوں  کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔   دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ ہائی کورٹ اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تیسرے روز بھی جاری
  • اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری
  • اسلام آباد خودکش دھماکا: ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری
  • اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری
  • کے پی‘ سرکاری ملازمین کے تبادلے‘ تقرر‘ بھرتیوں پر پابندی ختم
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں کی پابندی ختم
  • ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ