سرکاری ملازمین کا پنشن میں کٹوتی اورالائونسز کے حوالے سے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈہرکی( نمائندہ جسارت)سرکاری ملازمین کی پینشن اور الاؤنسز سمیت دیگر تمام سرکاری ملازمانہ مراعات اور حقوق میں حکومت کی جانب سے ظالمانہ کٹوتیوں کے خلاف ڈہرکی سمیت ضلع گھوٹکی بھر میں ڈی،سی۔ اے،سی۔ مختیار کاری۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ہسپتالوں اور تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں سے وابستہ سرکاری ملازمین آل سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشنز کے الائنس کے تمام سرکاری ملازمین اپنے حق اور حقوق کے حصول اور مطالبات کی منظوری کے لئیے آج بھی اپنے اپنے اداروں میں اپنی تمام آفیسوں اور دفاتر کو تالے لگا کر اور اپنے بازوؤں اور ماتھوں پر سیاہ پٹیاں اور سیاہ جھنڈے لہرا کر مسلسل سراپا احتجاج بنے ہوئیہیں۔مگر حکومت ان کے احتجاج کو خاطر میں نا لاتے ہوئے فل حال تو ٹس سے مس نک نییں ہوئی ہے۔اور حکومت کی اس ہٹ دھرمی سے ملازمین اتحاد کے احتجاج میں مزید شدت اور اشتعال پیدا ہوتا جا رہا ہے۔احتجاج پر بیٹھے ان احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اگر بھاری بھرکم اضافے کر سکتی ہے تو حکومت ہمارے اور ہمارے بچوں کے منہ سے “دو وقت” کا نوالہ تک بھی کیوں چھننے جیسا ظلم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔