پنجاب حکومت نے "رائٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024" میں ترمیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
ترمیمی مسودے میں 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل "رائٹ مینجمنٹ فورس" تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، جو کسی بھی ہنگامہ آرائی یا تشدد کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کر سکے گی۔ پولیس کو ایسے مواقع پر خصوصی اختیارات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے "رائٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024" میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ قانون کو ترمیمی مسودہ تیار کرنے اور اسے جلد از جلد پنجاب کابینہ میں پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل کا مقصد شہریوں کے پُرامن احتجاج کے حق کو مزید مؤثر قانونی تحفظ فراہم کرنا اور کسی بھی قسم کی پُرتشدد کارروائی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت احتجاج کے دوران عوامی یا نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کے ذمہ دار احتجاج کے منتظمین ہوں گے۔
ترمیمی مسودے میں 10 ہزار اہلکاروں پر مشتمل "رائٹ مینجمنٹ فورس" تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے، جو کسی بھی ہنگامہ آرائی یا تشدد کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کر سکے گی۔ پولیس کو ایسے مواقع پر خصوصی اختیارات دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، تاکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بل میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ پُرامن احتجاج کے دوران شہریوں کی روزمرہ زندگی اور ٹریفک متاثر نہ ہو۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے اطلاق سے عوام اور نجی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا، جبکہ اس سے شہری آزادی اور حق احتجاج متاثر نہیں ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احتجاج کے دینے کی گئی ہے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا کان کنوں کی فلاح و بہبود کیلئے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نے کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔
مائنز ویلفیئر بورڈ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ بورڈ کان کنوں کے بچوں کو وظائف اور سکالرشپس بھی دے گا تاکہ ان کی تعلیم میں معاونت کی جا سکے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
کان کنوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔
اس بورڈ کا مقصد سکولز، ٹریننگ سینٹرز اور کمیونٹی سہولیات قائم کرنا بھی ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔