جیکب آباد ،جے یو آئی کا سندھ ایمپلائز الائنس کے احتجاج کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-6
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جے یو آئی کا سندھ ایمپلائز الائنس کے مطالبات کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کے صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے سندھ ایمپلائز الائنس کے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور حکومت سے فوری طور پر ان مطالبات کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا، ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ سندھ کے سرکاری ملازمین دوسرے صوبوں اور وفاقی ملازمین کی طرح مساوی الاؤنس اور تنخواہوں کے حقدار ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی بے چینی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کے ظلم و جبر جیسے رویے قابل مذمت ہیں اور انہیں فوراً بند کیا جانا چاہیے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملازم دشمن پالیسیوں کا خاتمہ اور سرکاری ملازمین کے مستقبل کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ڈاکٹر انصاری نے مطالبات کے فوری حل نہ ہونے کی صورت میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ساتھ جمہوری اور پرامن احتجاج میں بھرپور یکجہتی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ ایمپلائز الائنس کے سرکاری ملازمین
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔