سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں،نئے ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل ، کابینہ میں کچھ نئے ارکان بھی شامل کئے جائیں۔جبکہ کچھ وزراء کو گھر بھی بھیجے جانے کا امکان ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزراء کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا ، نئے وزراء سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا جائے گا، وزیر اعلی ہاؤس کی طرف سے اہم وزراء کو پیغام پہنچا دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ کابینہ کابینہ میں
پڑھیں:
حیدرآباد پریس کلب میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کااجلاس ہورہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز