Express News:
2025-11-10@06:09:55 GMT

حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں مفت الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں، پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں ہی خواتین کے لیے مخصوص 'پنک بس سروس' متعارف کروائی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں الیکٹرک اسکوٹرز بلکل مفت تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع  تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک نئے منصوبے، پِنک ٹیکسیز، کا افتتاح کریں گے، جس سے صوبے کی خواتین کو محفوظ سفر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خواتین بائیکرز کی ٹریننگ اور لائسنسز  کے اجرا کے عمل میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی معاونت  کو سراہا اور صوبے کے پرائیوٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت وِن وِن منصوبوں میں حکومت سندھ کے شراکت دار بنیں تاکہ پرائیوٹ سیکٹر اور عوام دونوں کو فائدہ ہو۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کی حکومت سندھ کی جانب سے

پڑھیں:

دنیا بھر میں جاپانی ’الیکٹرک سالٹ‘ کی دھوم، متعدد اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے

جاپانی کمپنی ’کرن ہولڈنگز‘ نے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے باوجود ذائقہ برقرار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے حملے، حکومت نے فوج تعینات کردی

’الیکٹرک سالٹ‘ نامی یہ ٹیکنالوجی ایک بیٹری سے چلنے والے کپ اور چمچ کے ذریعے زبان کے ذائقہ محسوس کرنے والے حصوں تک نمکین آئنز پہنچاتی ہے، جس سے نمک کا ذائقہ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ آلات خاص طور پر سوپ اور سالن جیسے نم دار کھانوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کی تیاری میں 6 سال لگے، اور اسے مئی 2024 میں متعارف کرایا گیا۔

’الیکٹرک سالٹ‘ کو 2025 لاس ویگاس انوویشن ایوارڈز میں ’ڈیجیٹل ہیلتھ‘ اور ’ایج ٹیک‘ کیٹیگریز میں اعزازات ملے۔

کرن ہولڈنگز آئندہ سال جاپان سے باہر اس کی فروخت شروع کرے گی اور 2030 تک ایک ملین صارفین تک پہنچنے کا ہدف رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کم سوڈیم استعمال کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک سالٹ جاپان کرن ہولڈنگز

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
  • حکومتِ سندھ کی جانب سے ای چالان اور مزدور
  • یونیورسٹی روڈ کومقامی حکومت کے محکمہ کی نگرانی میں نئی پینے کے پانی کی لائنوں کے نظام کی تعمیراتی کام جاری ہے واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے 50دن کے لیے بند کردیاگیاہے
  • ایس سی او کی جانب سے میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام
  • خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے دروازے کی کنجی ہے: آصفہ بھٹو
  • دنیا بھر میں جاپانی ’الیکٹرک سالٹ‘ کی دھوم، متعدد اہم ایوارڈز اپنے نام کر لیے
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، حکومت 27ویںآئینی ترمیم سے باز آ جائے ، مولانا فضل الرحمن
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، حکومت نے انٹرنیٹ اور سڑکیں بند کر دیں
  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج