سندھ میں خواتین کیلیے الیکٹرک پنک سکوٹیز تقسیم ؛ پنک ٹیکسیز کی بھی نوید
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں، پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں ہی خواتین کے لیے مخصوص 'پنک بس سروس' متعارف کروائی۔
آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کی جانب سے خواتین میں الیکٹرک اسکوٹرز بلکل مفت تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع تک رسائی میں بھی آسانی ہوگی۔مزید کہنا تھا کہ وہ جلد سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک نئے منصوبے، پِنک ٹیکسیز، کا افتتاح کریں گے، جس سے صوبے کی خواتین کو محفوظ سفر کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری نے خواتین بائیکرز کی ٹریننگ اور لائسنسز کے اجرا کے عمل میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی معاونت کو سراہا اور صوبے کے پرائیوٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت وِن وِن منصوبوں میں حکومت سندھ کے شراکت دار بنیں تاکہ پرائیوٹ سیکٹر اور عوام دونوں کو فائدہ ہو۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
Currency Exchange Rate Thursday September 25, 2025
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹرانسپورٹ کی کی جانب سے
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔