وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول

ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید سہولتوں کی فراہمی پر بھی پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز کو وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے برابر ہوں کیونکہ عالمی سطح پر وہ پاکستان کی توانا آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی درخواستیں اور ضروری دستاویزات آن لائن جمع کرا سکیں گے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے انہیں بطور فائلرز تسلیم کیا جائے گا، جس سے ان کے بینکنگ اور کاروباری معاملات مزید آسان ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو براہِ راست اصلاحات کا فائدہ پہنچایا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اوور سیز سہولت مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ ہوائی اڈوں پر گرین چینل کی سہولت بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں کے لیے جامعات اور میڈیکل کالجز میں خصوصی کوٹہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار امریکا اوورسیز پاکستانی جائیداد تنازعات خصوصی عدالت نائب وزیراعظم.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکا اوورسیز پاکستانی جائیداد تنازعات خصوصی عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اسحاق ڈار اوور سیز کے لیے

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی