WE News:
2025-11-10@05:02:33 GMT

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین میں پنک اسکوٹیز تقسیم

سندھ حکومت خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز کی مفت تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے.

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے، اور آج کا یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو اسکوٹیز فراہم کرنا صرف سواری مہیا کرنا نہیں، بلکہ یہ انہیں خودمختاری، آزادی اور اعتماد دینے کا عمل ہے تاکہ وہ تعلیم، روزگار اور دیگر شعبوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج کی پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس طرح کے اقدامات سے ان کی شرکت مزید مؤثر اور نمایاں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟

مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خواتین کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان میں ویمن پولیس اسٹیشنز اور فرسٹ ویمن بینک جیسے ادارے قائم کیے، جن کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔ بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے بے زمین ہاریوں کو زمین دینے کا آغاز کیا اور شرط رکھی گئی کہ زمین خاندان کی خاتون کے نام پر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے جو مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، ان کی ملکیت بھی خواتین کے نام منتقل کی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو معاشرتی طور پر مزید مضبوط کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: طلبہ کو بِلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس فراہمی کی بیلٹنگ مکمل

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کریں گے کہ وہ محکمہ ایکسائز سے مل کر ان اسکوٹیز کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروائیں اور خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ اسکوٹیز احتیاط سے چلائیں اور قوانین کی پابندی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسکوٹیز خواتین سندھ مراد علی شاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکوٹیز خواتین مراد علی شاہ خواتین کو خواتین کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں سندھ حکومت کے ای چالان کا نظام بے قابو

موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا
پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ

شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر کیے گئے۔ شہری نے کہا ہے کہ موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے جب کہ 50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ ہو گیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے،یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتِ سندھ کی جانب سے ای چالان اور مزدور
  • پی ایس 61اور63میں سرکاری اسکولوں میں فرنیچر کی تقسیم کا اعلان
  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • ایس سی او کی جانب سے میرپور میں فری لانسنگ ہب کا قیام
  • ماس ٹرانزٹ پروگرام، مسئلہ کا حل
  • قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، حکومت 27ویںآئینی ترمیم سے باز آ جائے ، مولانا فضل الرحمن
  • کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، حکومت نے انٹرنیٹ اور سڑکیں بند کر دیں
  • کراچی میں سندھ حکومت کے ای چالان کا نظام بے قابو
  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج