ٹنڈو جام ،سرکاری ملازمین کے احتجاج میںتیزی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-2-1
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سرکاری ملازمین کے احتجاج میں تیزی آگئی سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ سندھ کے اندر تیسرے دن بھی DRA الاؤنس میں اضافہ نہ ہونے، فوتی کوٹہ کے آرڈر جاری نہ کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے لیے دفاتر کی تالابندی کرکے کاٹن سیکشن سے ڈائریکٹر جنرل آفس تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ احتجاج کے ریلی کے دوران سارنگیا تنظیم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محبوب خاصخیلی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جنہیں فرسٹ ایڈ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سند ھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں مکمل تالا بندی رہی اور ملازمین نے اس کاٹن سیکشن سے ڈائیریکٹر جنرل سندھ کے آفس تک ریلی نکالی اس موقع پر ملازم تنظیم سارنگیا کے جنرل سیکریٹری محمد شریف کاٹھیو، CBA یونین کے صدر علی روشن چنا، ممتاز بلوچ، رفیق خاصخیلی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنشن رولز میں اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کردیا ہے۔ ملازمین کی پنشن اور DRA الاؤنس میں کٹوتی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس اور بینیوولنٹ فنڈ دیا جائیانہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور شاہانہ اخراجات کا بوجھ سرکاری ملازمین پر ڈالا جارہا ہے جو کہ انتہائی غلط عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کے اعلان کردہ 6 اکتوبر والے کراچی دھرنے میں پورے سندھ کے ملازمین کے ساتھ سارنگیا اور CBA یونین کے رہنما اور ریسرچ سینٹر کے ملازمین بھرپور شرکت کرکے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی محنت کی کمائی سے کسی بھی صورت حکومت کو کٹوتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین
پڑھیں:
حیدرآباد: آل سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین دھرنا دیے بیٹھے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-2-20