راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا.

(جاری ہے)

عمران خان کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے. تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کی تینوں بہنیں اور بشری بی بی کی بھابی مہرالنسا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے توشہ خانہ ٹو کیس

پڑھیں:

توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدہ کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہییں، بانی نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، سابق ملٹری سیکریٹری نے بھی تمام دستاویزات کو درست قرار دیا، لگتا ایسے ہے اگلی دو تین سماعتوں میں کیس ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی رہا ہوجائیں گے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے جلسے کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر کو سونپی ہے۔

میڈیا ٹاک سے قبل صحافیوں کا احتجاج، پی ٹی آئی ورکرز سے تلخ کلامی

علیمہ خان کی میڈیا ٹاک سے قبل صحافیوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ علیمہ خان صاحبہ آپ اپنی مرضی کی بات کر کے سوالوں کا جواب نہیں دیتیں، یہ درست عمل نہیں۔

صحافیوں نے کہا کہ آپ پہلے ہمارے سوال لیں، ان کا جواب دیں،علیمہ خان نے سوالوں کے جواب دینے کا وعدہ کیا اور کہا ٹاک کے بعد جواب دیں گی۔

بعد ازاں علیمہ خان نے سوال سنے بغیر ہی میڈیا ٹاک ختم کردی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران  صحافی اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے آگئے۔

اس موقع پر صحافیوں اور پی ٹی آئی ورکرز میں ایک بار پھر تلخ کلامی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا، جھوٹی گواہی پر کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
  • توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا، کیس ختم ہونا چاہیے، علیمہ خان
  • توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آخری 2 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ 
  • توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل
  • توشہ خانہ کیس ٹو: چشم دید گواہ کا بیان سامنے آ گیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیا
  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان منظرعام پر آگیا
  • ہوٹل میں شلوار قمیص والوں کو سروس نہ دینے کا کیس: فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا
  • بیرسٹر گوہر نے بانی کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کر دی