توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔
اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
توشہ خانہ کیس ٹو میں چشم دیدگواہ سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) محمد احمد کا بیان ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لیا۔
استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے جبکہ 18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنساء بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹوکیس؛چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر(ر)محمد احمد کا بیان سامنے آ گیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس میں چشم دید گواہ سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر(ر)محمد احمدکا بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سابق ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر(ر)محمد احمد عدالت میں بیان ریکارڈ کر اچکے ہیں،سابق ملٹری سیکرٹری نے بلگاری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا بتایا۔
بریگیڈیئر(ر)محمد احمدکاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کاکہا، تحائف میں جیولری سیٹ، عود کی بوتلیں،زیتون کا تیل، کھجور اور ایک کتاب شامل تھی،نیب اور ایف آئی کے سامنے بھی بیان ریکارڈ کراچکا ہوں،غیرملکی دوروں میں تحائق وصولی کے وقت وزارت خارجہ کے نمائندے موجود ہوتے ہیں،سعودی عرب میں ملنے والے تحائف پر وزارت خارجہ نے پی ایم آفس کو تحریری طور پر بتایا، توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہے۔
کرایو تھراپی یا کوبلیشن مشین کسی طرح بھی کیموتھراپی کا متبادل ہے یا نہیں ؟ڈاکٹر وقاص نوازنے ڈاکٹر فیضان ملک کی شفایوسفزئی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی
سابق ملٹری سیکرٹری کاکہناتھا کہ سعودی عرب سے ملے تحائف کی مالیت 29لاکھ 14ہزار500روپے لگائی گئی،بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد کے تحائف کے عوض رقم جمع کرائی گئی،توشہ خانہ سیکشن کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا، مالیت کا تعین اور توشہ خانہ سے خط و کتابت ڈپٹی ملٹری سیکرٹری نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر کی،15مئی 2020سے 10اپریل 2022تک بطور ملٹری سیکرٹری فرائض انجام دیئے،7مئی 2021سے 10مئی 2021تک دورہ سعودی عرب میں سابق وزیراعظم کے ساتھ تھا۔
ایف آئی اے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلگاری جیولری سیٹ کی اصل مالیت ساڑھے 7کروڑ روپے تھی،بانی پی ٹی آئی نے پرائیویٹ اپریزر سے قیمت 59لاکھ روپے لگوائی،بانی پی ٹی آئی نے صرف29لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے،جیو لری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور انگوٹھی تھی۔
پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ ،تعلیمی اداروں میں5 رنگ کے کوڑے دان رکھنے کا حکم نامہ جاری
مزید :