ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے انصاف کیلیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دروازے پر جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ہماری آخری امید ہے، ہم انصاف کے طلب گار ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
مونس الہٰی کو کلین چٹ مل گئی،انٹرپول تحقیقات بند،سفری پابندیاں ختم
لاہور (نیوزڈیسک): لندن میں انٹرپول نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف 2 سال سے جاری تحقیقات بند کر دیں۔
انٹرپول کے اقدام سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے مونس الہٰی پر عائد سفری پابندی بھی ختم کر دی ہے۔
رہنما کے خلاف بین الاقوامی پولیس نے پاکستان اداروں ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کی درخواست پر تحقیقات کیں، انٹرپول نے شکایات کا جائزہ لیا لیکن مونس الہٰی کے خلاف شواہد نہ مل سکے۔
مونس الہٰی گزشتہ 2 سال سے بارسلونا، اسپین میں مقیم ہیں، پاکستان نے ان کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال میں مطلوب ہیں۔
انٹرپول ذرائع کے مطابق اب پی ٹی آئی رہنما انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں رہے، مونس کے وکیل نے کہا کہ ان کو کلین چٹ مل گئی ہے، یہ انصاف کی فتح ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔