ممبئی (ویب نیوز) لیجنڈری بولی وڈ اداکار دھرمیندر کو ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، تاہم وہ گھر پر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہی رہیں گے۔بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق دھرمیندر کو 12 نومبر کو ممبئی کے نجی ہسپتال کینڈی بریچ سے ڈسچارج کیا گیا۔

اداکار کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ لیجنڈری اداکار کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جب کہ ان کا مزید علاج گھر پر ہی جاری رہے گا۔

دھرمیندر کو ایمبولینس میں گھر منتقل کیے جانے کی ویڈیوز بھی بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں مشکل سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، ان کی عمر 89 برس ہے۔

دھرمیندر کے دوران علاج ہی 11 نومبر کو بھارت کے تقریبا تمام بڑے اخبارات اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس نے خبریں شائع کی تھیں کہ اداکار دوران علاج چل بسے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار کے انتقال کی خبریں شائع کرنے پر ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالنی نے شدید مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

دھرمیندر کو ماضی میں بھی مختلف اوقات میں ہسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے، زائد العمری کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں مشکل سمیت دوسرے مسائل ہوتے رہے ہیں اور اب بھی انہیں کچھ دن ہسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

ان کا اصل نام دھرمیندر کیول کرشن دیول ہے، وہ 8 دسمبر 1935 کو نصرالی، ضلع لدھیانہ، بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔

دھرمیندر نے 1960 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے اداکاری کا آغاز کیا، ان کا شمار 70 اور 80 کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

دھرمیندر نے دو شادیاں کیں، پہلی شادی 1954 میں (19 سال کی عمر میں) پرکاش کور سے کی۔

اداکار نے دوسری شادی 1980 میں ہیما مالنی سے شادی کی۔ (اس وقت پہلی شادی موجود تھی، جس کی وجہ سے تنازع بھی ہوا۔

دوسری شادی کرنے پر ان کے حوالے سے افواہیں تھیں کہ شادی کے لیے انہوں نے اسلام بھی قبول کیا لیکن 2004 میں دھرمیندر نے کہا کہ وہ ہندو ہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دھرمیندر کو سے ڈسچارج

پڑھیں:

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی آئی خان کے دینار ہسپتال کے لیے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے کینسر کے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، وفاق طبی آلات کی فراہمی میں تعاون کرے جس پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے دینار ہسپتال کے لیے ضروری مشینری اور طبی آلات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر نے کہا کہ وفاق صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور متاثرہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے، دینار ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے جنوبی اضلاع کے مریضوں کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔ ملاقات میں وفاق اور خیبرپختونخوا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین