تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے شعبہ اطلاعات نے ایران میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سےسرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس نیٹ ورک کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے دفاعی گروپ کے مطابق یہ کاروائی مسلسل نگرانی، انٹیلی جنس کی جمع آوری اور دیگر اقدامات کی صورت میں عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:

بسمه‌تعالی
ایران کے معزز عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے دوران ملک کے اندر امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کی طرف سے سرگرم عمل ایک اینٹی سیکیورٹی نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی اور مسلسل نگرانی سمیت انٹیلی جنس اقدامات کے بعد اسے ختم کر دیا گیا۔ صہیونی حکومت نے 12 روزہ جنگ کی ناکامی کے بعد خطے میں امریکہ کی پراکسی کی حیثیت سے عسکری میدان میں شرمناک شکست کی تلافی کے لیے عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے کے لیے اپنی پالیسیوں اور منصوبوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے 2025 کے موسم خزاں کے آخری نصف میں ملک کی سلامتی میں خلل ڈالنے کے لئے غدار عناصر کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات سے تعلق رکھنے والے امام زمان علیہ السلام کے گمنام محافظوں نے اس نیٹ ورک کے اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ آپریشن متعدد صوبوں میں مربوط انداز میں کیا گیا، جس کے دوران صیہونی حکومت سے وابستہ سلیپنگ سیلز پر حملہ کیا گیا جو سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس نیٹ ورک کے بارے میں اضافی رپورٹس اور مزید معلومات بعد میں ایران کے معزز عوام تک پہنچیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

طب کی دنیا میں انقلاب، 4000 میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کی کامیاب سرجری کی ڈالی، ویڈیو جاری

SCOTLAND:

اسکاٹ لینڈ اور امریکہ کے سرجنز نے دنیا کی پہلی ریموٹ اسٹروک سرجری کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس میں 4000  میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کا روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشن کیا۔ یہ کامیاب آپریشن برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ کیا گیا۔

یونیورسٹی آف ڈنڈی کی پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے ریموٹ تھرومبیکٹومی (خون کے لوتھڑے کو ہٹانے) کا عمل کیا جو اسٹروک کے بعد کی ایک پیچیدہ سرجری ہے۔

 پروفیسر گرنوالڈ نے یہ آپریشن نائن ویلز اسپتال ڈنڈی سے کیا، جبکہ انسانی جسم یونیورسٹی کے دوسرے حصے میں رکھا گیا تھا۔

کچھ گھنٹوں بعد فلوریڈا میں مقیم نیوروسرجن ریکارڈو ہیئیل نے جیکسن ویل سے دنیا کی پہلی ٹرانس ایٹلانٹک روبوٹک سرجری کی۔ یہ آپریشن 4,000 میل (6,400 کلومیٹر) دور ڈنڈی میں ایک انسانی جسم پر کیا گیا۔

اس ٹیم نے اس کامیابی کو گیم چینجر قرار دیا اور کہا کہ اگر اسے کلینیکل استعمال کے لیے منظور کیا جاتا ہے تو یہ اسٹروک کی دیکھ بھال کے نظام میں انقلاب لا سکتا ہے خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریموٹ طریقہ کار سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دور دراز علاقوں میں مریضوں کا علاج کرنے کا موقع ملے گا جس سے علاج میں تاخیر کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں کم ہو سکتی ہیں۔

پروفیسر آئیرس گرنوالڈ نے کہا کہ یہ ایسا لگا جیسے ہم مستقبل کی پہلی جھلک دیکھ رہے ہیں جو پہلے سائنس فکشن سمجھا جاتا تھا ہم نے دکھا دیا کہ اس سرجری کا ہر مرحلہ اب ممکن ہے۔

یونیورسٹی آف ڈنڈی جو عالمی سطح پر عالمی فیڈریشن فار انٹرونشنل اسٹروک ٹریٹمنٹ کے لیے تربیتی مرکز ہے برطانیہ کا واحد ادارہ ہے جہاں ڈاکٹر انسانی جسم پر ایسا آپریشن کر سکتے ہیں جس میں خون کی گردش کو مائع کے ذریعے انسانی خون کے بہاؤ کی طرح نقل کیا جاتا ہے۔

پروفیسر گرنوالڈ نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا جب ہم نے پوری میکانکی تھرومبیکٹومی سرجری ایک اصلی انسانی جسم پر کی جس سے یہ ثابت ہوا کہ سرجری کے تمام مراحل ممکن ہیں۔

اسٹروک ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹیو جولیت بوورئی نے اس ٹرانس ایٹلانٹک آپریشن کو ایک شاندار ایجادات قرار دیا۔

انہوں نے کہا کافی عرصے تک دور دراز اور دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کو تھرومبیکٹومی جیسی اہم سرجری سے محروم رکھا گیا لیکن اب روبوٹک سرجری اس عدم مساوات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد ریموٹ اسٹروک کیئر کے عالمی سطح پر استعمال کا امکان بڑھ گیا ہے جس سے مریضوں کو طویل سفر کیے بغیر زندگی بچانے والی سرجری مل سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  •  زمینوں کی رجسٹریشن میں انقلاب، جعلی انتقالات ختم کرنے کے لیے نئے قوانین نافذ
  • امریکی اور اسرائیلی انٹیلیجنس نیٹ ورکز کا اپنے ملک سے صفایا کردیا ہے، ایرانی انقلابی گارڈز
  • برطانیہ اور کینیڈا نے امریکی جہازوں پر حملوں کیلیے انٹیلی جنس فراہم کرنا بند کر دی
  • سپریم کورٹ نے ایف سی اہلکار حسن آفریدی کو بحال کردیا
  • طب کی دنیا میں انقلاب، 4000 میل دور بیٹھے ڈاکٹر نے مریض کی کامیاب سرجری کی ڈالی، ویڈیو جاری
  • ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
  • قاتل کا اعتراف
  • سابق امریکی سفیر اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے سربراہ مقرر
  • ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ