سرکاری سکولز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز متعارف کرائے جائیں : سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے چھٹی جماعت سے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل کی معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں مصنوعی ذہانت کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، اس لئے سرکاری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورسز کرائے جائیں۔ نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ سہیل آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ سے 55 ہزار طالبات مفت تعلیم سے مستفید ہوں گی۔ پروگرام کے تحت صوبے بھر کے 120 کالجز کی طالبات کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لئے 4.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا
تصویر سوشل میڈیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا۔
اس دوران خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری اور منتخب اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ موجود تھے۔