ایک اور پاکستانی اداکارہ کی طلاق ہوگئی، حیران کن وجہ بھی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
معروف اداکارہ انوشے عباسی نے بالآخر اپنے شوہر اینان عارف سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ درحقیقت ان کی طلاق 2019 میں ہی ہو چکی تھی، لیکن انہوں نے اسے عوامی سطح پر اس وقت تک ظاہر نہیں ہونے دیا جب تک ان کی والدہ حیات تھیں۔
انوشے عباسی، جو مشہور ڈراما سیریل ’پیارے افضل‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانی جاتی ہیں، نے 2014 میں اداکار اینان عارف سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم، اب انہوں نے بتایا کہ یہ رشتہ محض پانچ سال ہی چل سکا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی خبر کو اس لیے چھپایا کیونکہ اس وقت ان کی والدہ شدید علیل تھیں۔ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ آکر ان کی والدہ سے اس بارے میں سوالات کریں اور انہیں تکلیف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی ماں کو بیمار رہتے ہوئے پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی، اسی لیے میں نے اس خبر کو میڈیا سے دور رکھا۔‘‘
انوشے عباسی کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ان کے زخم بھر گئے ہیں، اسی لیے اب وہ اس معاملے پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2021 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد کے مشکل دور کا بھی ذکر کیا، جب پورے خاندان نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد 2012 میں انتقال کر گئے تھے، اور والدہ کے جانے کے بعد تمام بہن بھائی ایک دوسرے کے اور قریب ہو گئے، کیونکہ یہی ان کے والدین کی خواہش تھی۔
یہ انکشاف انوشے عباسی کی ذاتی زندگی کے ایک اہم باب کو بند کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس صورتحال کے ساتھ سمجھوتہ کر چکی ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
کِم کارڈیشین 44 برس کی عمر میں اتنی فٹ کیسے ہیں؟
امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔
حال ہی میں غیر ملکی میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کِم نے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود ورزش کو روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بناتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی فٹنس کا سب سے اہم راز ویٹ ٹریننگ ہے اور وہ زیادہ تر ورزش کے دوران وزن اٹھانے پر توجہ دیتی ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کمر کے مسائل کی وجہ سے انہیں اپنی ورزش کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑی ہیں، لیکن وہ ورزش کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتیں تاکہ جسم مضبوط اور متوازن رہے۔
کِم نے بتایا کہ ان کی ورزش کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ہوتا ہے، جس میں ویٹ ٹریننگ، اسٹریچنگ اور کارڈیو شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ڈانس پر مبنی ورزش بالکل پسند نہیں، جبکہ ایک بار ہاٹ یوگا کے دوران وہ سو بھی گئی تھیں۔
کِم کا کہنا ہے کہ صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے ورزش اور متوازن روٹین کو اپنانا انتہائی ضروری ہے۔