نازیہ اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
برصغیر میں پاپ موسیقی کی عظیم گلوکارہ مرحوم نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن انتقال کر گئیں۔
مسز بصیر حسن کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے زوہیب حسن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زوہیب حسن نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو والدہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر پر مشتمل ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ میری ماں، میری محبت اور میری رہنما انتقال کر گئیں۔ انہوں نے والدہ کی تدفین سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن کافی عرصے سے علیل تھیں، وہ موذی مرض ڈائمنشیا کا شکار تھیں۔
ان کی دیکھ بھال کے لیے چند برس قبل زوہیب حسن بیرون ملک سے پاکستان واپس آگئے تھے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مئی 2020 میں ان کے والد بصیر حسن انتقال کر گئے تھے، جبکہ نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھیں اور ان کا اُسی سال اگست میں انتقال ہوگیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زوہیب حسن
پڑھیں:
پاکستانی اداکارہ نے برسوں پرانا راز کھول دیا، مداح حیران
پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ انوشے عباسی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی دراصل 2019ء ہی میں ختم ہو چکی تھی۔
انوشے عباسی نے یہ انکشاف اداکارہ اُشنا شاہ کے شو میں گفتگو کے دوران کیا اور اپنی طلاق پر کھل کر بات کی۔
انوشےعباسی اور جویریہ عباسی کی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور خود بھی کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں اداکار عینان عارف سے شادی کی تھی اور اس وقت ان کی شادی کی تصویریں خوب وائرل ہوئی تھیں۔
تاہم اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 2019ء میں ہی شوہر سے علیحدہ ہو چکی تھیں لیکن اس وقت اپنی والدہ کی شدید علالت کے باعث یہ خبر عوام سے چھپائی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ میری والدہ سے ملاقات کے دوران ان کی صحت کے بجائے میری طلاق پر سوالات کریں، اس لیے میں نے اتنے بڑے فیصلے کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کے علاوہ بھی میں نہیں چاہتی تھی کہ کوئی اس بارے میں بات کرے، اس لیے طلاق کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہونے دی، اس تمام عرصے کے دوران میرے زخم بھر گئے اور یہی وجہ ہے کہ اب میں عوامی سطح پر اس پر بات کر رہی ہوں۔
انوشے کے مطابق 2021ء میں والدہ کے انتقال کے بعد حالات مزید مشکل ہوگئے تھے، لیکن پوری فیملی نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ایک دوسرے کا خیال رکھا۔
Post Views: 2