گلوکار نجم شیراز کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف گلوکار نجم شیراز کی والدہ سلطان جہان بیگم طویل علالت کے بعد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کرگئی ہیں۔ نجم شیراز اپنی والدہ کی تیمارداری کے لیے پچھلے کچھ عرصے سے عارضی طور پر کینیڈا میں مقیم تھے۔
نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’شوبز کی دنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔‘‘
گلوکار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ’’میری والدہ نے میری ہمیشہ حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد رہے گی۔ وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار ثابت ہوئیں۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Najam Sheraz (@najamsherazofficial)
نجم شیراز کی والدہ کے انتقال کی خبر نے موسیقی کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کے چاہنے والے اور ساتھی فنکاروں نے تعزیت کے پیغامات بھیجے ہیں۔ نجم شیراز نے اپنے کیریئر کے دوران کئی روحانی اور دینی نغمات پیش کیے ہیں، جن میں ان کی والدہ کی تربیت کے اثرات واضح نظر آتے ہیں۔
یہ مشکل وقت نجم شیراز اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی کٹھن ہے، خاص طور پر اس لیے کہ وہ والدہ کی آخری رسومات بیرون ملک ادا کر رہے ہیں۔ فنکار کے چاہنے والوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’آپ کی بہت یاد آئے گی، اب میری فکر نہ کیجئے گا‘: معروف ٹک ٹاکر کی موت پر بیٹی کا دلخراش پیغام
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مشہور ٹک ٹاکر مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق یس گینگ میم کے خالق اور مقبول ترین سوشل میڈیا انفلوئنسر 9 نومبر کو ہمیشہ کیلیے سب کو الوداع کہا۔ اُن کی موت کی خبر آنے کے بعد سب نے بہت زیادہ افسوس کا اظہار کیا جبکہ مداحوں اور انفلوئنسرز نے انہیں مثبت سوچ، تخلیقی ذہانت پر خراج تحسین پیش کیا۔
ولس ہیرڈ کی صاحبزادی مائیکل کرمبی نے اپنے والد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دنیا کا عظیم ترین شخص قرار دیا۔
Loveandlighttv (the yes king guy) has passed away ???????????? pic.twitter.com/VcBKCSRAR7
— Trey… (@trey8890) November 10, 2025اپنے سوشل میڈیا پر والد کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے مائیکل کرمبی نے لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں اُن کی بیٹی تھی، میرے والد دنیا کو ہنسانے اور سب کو جوڑنے آئے تھے، میں اُن سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی‘۔
کرمبی نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے والد اب آپ میری فکر نہ کیجئے گا مگر آپ مجھے بہت یاد آئیں گے‘۔