پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی دوسری اہلیہ کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عمیر جسوال نے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت اور شکر گزاری کا اظہار کیا اور گزشتہ ایک سال کو رفاقت اور ترقی کا خوبصورت سفر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمیر جسوال کی دوسری بیوی کون ہیں؟ گلوکار نے سب کچھ بتا دیا

اداکار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب تصاویر بھی پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں اور فالوورز نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گلوکار و نغمہ نگار عمیر جسوال کی شادی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے 2020 میں ہوئی تھی جو 2023 تک قائم رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

علیحدگی کے چند مہینے بعد عمیر جسوال نے دوسری شادی کرلی اور ثنا جاوید سابق کرکٹ اسٹار شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اس سے قبل اس سوال پر کہ آپ کی دوسری دلہن کون ہیں اور ابھی تک آپ نے یہ سب چھپا کر کیوں رکھا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ پرفیشنل اور ذاتی زندگی کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رشتہ شادی عمیر جسوال گلوکار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رشتہ عمیر جسوال گلوکار عمیر جسوال

پڑھیں:

پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہرکی سزا کے خلاف اپیل مسترد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم محمد حسین کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے فیملی کورٹ سے سزا پانے والے مجرم محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی ۔

سماعت کے دوران ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعیہ عائشہ پروین اور مجرم محمد حسین کی تعمیل مکمل نہ ہونے پر ڈی پی او کو بھی عدالت نے طلب کیا تھا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ اپیل میں سزا کے خلاف آپ کی کیا گرائونڈز ہیں ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ محمد حسین نے پہلی شادی 1999ء میں اور دوسری شادی 2017ء میں کی تھی۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر بیوی پرانی ہو جائے تو کیا نئی شادی کی گرائونڈ بن جاتی ہی ۔اگر عورتیں بھی ایسا کرنا شروع ہو جائیں تو معاشرے کا کیا حال ہوگا ۔مجرم نے موقف اپنایا کہ اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعد میں تاہم مجرم اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے، اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔ عدالت نے فیملی کورٹ کی دوسری شادی کرنے والے مجرم کو 3ماہ قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم محمد حسین کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں، بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال سکتا ہے: سپریم کورٹ
  • بیٹا والد کو گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ دوسری شادی کرنا گناہ تو نہیں، سپریم کورٹ
  • لاہور ہائیکورٹ: دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد
  • لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی
  • اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟
  • پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہرکی سزا کے خلاف اپیل مسترد
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی
  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل