کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر عمیر ہارون کوایوارڈ تفویض
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس ر پورٹر) معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ہدایتکار ڈاکٹر عمیر ہارون کو کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب میں’’میڈیا کے ذریعے قانونی، فارنزک اور سائنسی آگاہی میں ممتاز خدمات‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر عمیر ہارون کو قانون، سائنس اور میڈیا کے درمیان خلا کو دور کرنے میں ان کی منفرد کوششوں کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ و صول کر نے کے مو قع پرڈاکٹر عمیر ہارون نے خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا ایک ایسی آوازہے جس کے ذریعے سے آگاہی، تعلیم اور تبدیلی کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف تفریح نہیں بلکہ یہ معاشرتی اصولوں کو چیلنج کرنے، آگاہی بڑھانے اور ایک زیادہ باخبر شہری معاشرے کی تشکیل میں مدد دے سکتا ہے،یہ ایوارڈ کہانیاں سنانے کی طاقت کا اعتراف ہے اور میں اس میں اپنا حصہ ڈال کر فخر محسوس کرتا ہوں۔اس مو قع پرکراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے ڈاکٹر عمیر ہارون کی طویل عرصے سے جاری کوششوں کو سراہا۔ایوارڈ کی تقریب میں قانونی، میڈیا اور تعلیم کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عمیر ہارون
پڑھیں:
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئرش فٹ بال کی گورننگ باڈی کے اراکین نے اسرائیل کو یورپی مقابلوں سے فوری طور پر معطل کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے۔
فٹبال ایسوسی ایشن نے یوئیفا سے اسرائیل کی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فیفا کی دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ اسرائیل فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔
آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیہ اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔