ٹرمپ کے کوٹ پر جہاز کا بَیچ؛ سوشل میڈیا پر بھارت کا مذاق بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات تو اہم تھی، مگر سوشل میڈیا پر اصل چرچے ٹرمپ کے کوٹ پر لگے جہاز کے ایک بیچ کے ہو رہے ہیں۔
اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس میں نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف بلکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔
اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی لیکن کیمروں نے سب کی نظریں ٹرمپ کے کوٹ پر لگے ایک بیچ پر تھی جو ایف-22 ریپٹر جیٹ کی شکل کی تھی۔
یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نے امریکی جھنڈے کے بیچ کے ساتھ جنگی طیارے کا بیچ کیوں لگایا ہوا تھا تاہم سوشل میڈیا پر نہ رکنے والے دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔
کسی نے کہا یہ پن دراصل بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا اعتراف ہے کہ پاک فضائیہ نے کیسے بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیچ پہن کر مودی کو براہ راست پیغام دیا ہے۔
ایک بھارتی صارف نے تو ٹرمپ کی اس تصویر کو ٹوئٹر پر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو بہت بڑا اشارہ ہے!
تاہم جب سوشل میڈیا پر یہ بحث حد سے زیادہ بڑھ گئی تو وائٹ ہاؤس کو بھی وضاحت دینا پڑی۔
وضاحت میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے جنگی جہاز کا یہ بیچ دراصل ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لگائی تھی اور یہ خالصتاً ترک ایرو اسپیس کی نشانی کے طور پر دی گئی تھی۔
دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ اردوان سے ملاقات کے فوراً بعد ہی شہباز شریف ملاقات کے لیے اوول آفس پہنچ گئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
ڈاکٹر نبیہا علی خان کا نکاح ,تقریب میں سادگی مگر کروڑوں کے زیورات نے سب کو حیران کر دیا
کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا نے خود نکاح پڑھایا۔ اس موقع پر تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے ہمسفر حارث کھوکھر نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے ایک کروڑ روپے مالیت کے قیمتی زیورات پہنے، جبکہ ان کا لباس معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا، جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر نبیہا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو نئی زندگی کی شروعات پر دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔