UrduPoint:
2026-07-24@02:26:45 GMT

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، جہاں انہوں نے اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا، ''میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ایسا نہیں ہونے والا ہے۔‘‘

صحافی نے ان سے جب یہ سوال کیا کہ کیا اس بارے میں ان کی اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، تو انہوں نے کہا ، ''بات ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، بہت ہو چکا ہے، یہ روکنے کا وقت ہے، ہم اس کی اجازت نہیں دینے والے ہیں۔

‘‘

اسرائیل 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قابض ہے اور فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے کے نیم خود مختار علاقوں کا انتظام سنبھالتی ہے۔

سن 1967 سے ہی اسرائیل مغربی کنارے میں بستیاں تعمیر کر رہا ہے، جنہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے حال ہی میں مغربی کنارے میں ایک متنازعہ آباد کاری کے منصوبے کو منظوری دی تھی، جس سے علاقہ دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا اور فلسطینی ریاست کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔

ٹرمپ نے غزہ تنازعہ کے حل پر بات چیت کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور اس کے بعد اس موضوع پر سوالات کا جواب دیا۔

نیتن یاہو پر فلسطینی سرزمین کو ضم کرنے کے لیے دائیں بازو کے اتحادیوں کے دباؤ کا سامنا ہے، جس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے منگل کے روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، تاکہ غزہ میں جنگ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''عرب اور مسلم ممالک نے صدر کو نہ صرف مغربی کنارے میں کسی بھی قسم کے الحاق کے خطرے بلکہ غزہ میں امن کے لیے اور کسی بھی پائیدار امن کے لیے خطرے کا باعث ہونے کی وضاحت پیش کی ہے۔‘‘

برطانیہ کے نائب وزیر اعظم کا غزہ کی صورتحال پر افسوس

برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران غزہ کی صورتحال پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔

لیمی نے کہا، ''غزہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ناقابلِ دفاع ہے، یہ غیر انسانی ہے، اور اسے اب ختم ہونا چاہیے۔‘‘

لیمی نے کہا کہ برطانیہ ''فخر سے‘‘ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اتوار کو ہی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لیمی نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں ہی ''بہتر صورتحاتل کے مستحق ہیں۔

‘‘

انہوں نے 2023 میں اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ''سات اکتوبر کو حماس کی خوفناک کارروائیوں سے بہتر کا مستحق ہے جس نے بچوں کو ان کے والدین اور والدین کو ان کے بچوں سے جدا کر دیا۔‘‘

انہوں نے 2007 سے غزہ پر کنٹرول کرنے والے اسلام پسند عسکریت پسند گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی، ''حماس کی جنونی حکمرانی سے بہتر کے مستحق ہیں، جو کہ ایک گھٹیا، بے رحم دہشت گرد تنظیم ہے جس کا غزہ میں کوئی مستقبل نہیں ہونا چاہیے۔

‘‘

لیمی نے کہا کہ ''جیسے جیسے اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے اور بار بار فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے، ان ہولناکیوں کا کوئی جواب نہیں ہو سکتا، تاہم امن کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے ٹھوس سفارتی اقدام کی ضرورت ہے۔‘‘

اسرائیل نے حال ہی میں غزہ شہر میں ایک نیا حملہ شروع کیا، جس کی برطانیہ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے لیمی نے کہا کہ نے کہا رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف