بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی نے بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

ناروے کے سیاستدان اور نوبل کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) نے مئی 2024 میں مہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس کے بعد ان کے بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) سے مبینہ روابط اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ویڈیو میں بے جوابی مؤقف

ناروے میں PEN Norway کے ایک پروگرام کے دوران، ماہرنگ بلوچ سے سخت سوالات کیے گئے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس دوران دیگر BLA سرگرم کارکن، خاص طور پر خود ساختہ جلاوطنی میں موجود ، کیا بلوچ (Kiyya Baloch) سوالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔

ماہرنگ بلوچ یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) کیساتھ

اس موقع پر یورگن واٹنے فریڈنس (Jørgen Watne Frydnes) نے ہال خالی کرنے کا بہانہ بنایا اور مہرنگ کو سوالات کے دباؤ سے نکال لیا، جس سے ان کے مہرنگ کے ساتھ تعلقات اور ان کے مؤقف پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

کیا بلوچ اور ’را‘ کا تعلق

تحقیقات کے مطابق ’کیا بلوچ‘، اسرائیل سے منسلک تھنک ٹینک (MEMRI) کے لیے کام کرتا اور بلوچستان اسٹوڈینٹس پروجیکٹ چلاتا ہے، جو ’را‘ کے معاون حلقوں اور نوبل لابی کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ جس کی حمایت میں نکلیں وہی صہیب بلوچ دہشتگردوں کا ’ہیرو‘ نکلا

بی ایل اے کی عسکریت پسندی کو بلوچ یوتھ کمیٹی کے ذریعے انسانی حقوق کی سرگرمی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس سے دہشتگردانہ کارروائیوں کو قانونی اور بین الاقوامی توثیق حاصل ہوتی ہے۔

نوبل نامزدگی پر عالمی تنقید

ناقدین کا کہنا ہے کہ مہرنگ بلوچ کی نامزدگی پرتشدد عسکریت پسندی کو بالواسطہ سیاسی اور بین الاقوامی کور فراہم کر سکتی ہے۔ اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کیا یہ انسانی حقوق کی وکالت ہے یا علیحدگی پسند ایجنڈوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کی کوشش؟

ٹائم لائن اور تعلقات فروری 2024: Jørgen Frydnes نوبل کمیٹی کے چیئر بنے۔ مئی 2024: مہرنگ بلوچ ناروے کا دورہ، PEN Norway کے ذریعے لابی شروع۔ مارچ 2025: جلاوطن صحافی Kiyya Baloch نے نامزدگی کی تفصیلات لیک کیں۔

پاکستان کی 2020 UN ڈوسیر کے مطابق RAW اور BLA کے تعلقات منظرعام پر آئے۔

ماہرنگ بلوچ کی نامزدگی انسانی حقوق سے زیادہ ایک RAW کے زیر اثر پروپیگنڈا پروجیکٹ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں عسکریت پسندی کو انسانی حقوق کی پرت میں لپیٹ کر بین الاقوامی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Jørgen Watne Frydnes بلوچ لبریشن آرمی بلوچ یوتھ کمیٹی بی ایل اے ماہرنگ بلوچ نوبیل انعام یورگن واٹنے فریڈنس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچ لبریشن ا رمی بی ایل اے ماہرنگ بلوچ نوبیل انعام انسانی حقوق کی بین الاقوامی ماہرنگ بلوچ کے لیے

پڑھیں:

تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست

گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • مینا خان آفریدی پبلک سروس کمیشن کے ممبران، چیئرمین کی نامزدگی کیلیے سرچ کمیٹی کی رکن مقرر
  • اسرائیل کا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھارت سے ہتھیاروں کا معاہدہ
  • تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
  • الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام یافتہ جیمس واٹسن انتقال کرگئے
  • مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی نے بھارت میں فرقہ واریت میں خطرناک اضافہ کر دیا
  • حیرت ہے اکشے سے میری منگنی میں ابتک لوگوں کی دلچسپی ہے، روینہ ٹنڈن
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے