وزیراعظم شہباز شریف اورامریکی ٹرمپ کی ملاقات پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی اور دفاعی حیثیت دنیا بھر میں مضبوط ہو رہی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت پاکستان کے لیے نئی راہیں کھول رہی ہیں، 2025 ملک کے لیے کامیابیوں سے لبریز سال ثابت ہو رہا ہے اور ائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ اپنی تسلسل کے ساتھ ثمرات دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اوول آفس میں ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 20 منٹ رہا۔
اگرچہ ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں، تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، دفاعی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور میں ہونے والی
پڑھیں:
بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔
آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحتیں دیکھیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیے کردار ادا کیا، کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے ہمیں مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے، پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کے لیے ترکیہ اور قطر کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کا حامل ہے۔