عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ اْٹھائیں۔پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور شمالی بحیرہ عرب میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے اور عالمی سطح پرہنگامی وامدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میری ٹائم
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔