سجاول،امیرجمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر کی اہلیہ انقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت)امیر جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر علامہ عبداللہ ناصر رحمانی کی اہلیہ کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد گزشتہ دن کراچی میں انتقال کرگئیں۔ جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مدرسہ معہد السلفی گلستان جوہر میں ادا کی گئی۔ جنازے سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں علما اکرام، انکے شاگرد، طلبا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والیافراد نے شرکت فرمائی۔ اس سلسلے میں بعد نماز جمعہ سجاول شہر کی جامع مسجد امیر حمزہ اہلحدیث سجاول میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی کی زوجہ کے لئے مغفرت کی دعا کرائی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میر واعظ عمر فاروق کو آج ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا، خانہ نظربند
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا قانون، اگر قوانین ہم پر حکومت کرتے ہیں، تو ایسی پابندیاں بنیادی حقوق پر حملہ اور عبادت کو جرم میں بدل دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیچر، جمعہ یا کسی بھی دن وہ فیصلہ کرتے ہیں، حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کے اس آمرانہ رویے کے لئے کوئی بھی جوابدہ نہیں اور وہ تمام لوگ جن کا ذمہ داروں کا احتساب کرنا ہے یا تو ان سے پوچھ گچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں یا پھر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جب چاہے ہمارے مذہبی، دینی اور شہری آزادیوں پر قدغن لگا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بار بار پابندیوں اور حکام کی طرف سے انسانی حقوق اور لوگوں کے جذبات کی توہین کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کشمیر کی تاریخی جامع مسجد کے خطیب اور کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں، والد کے قتل کے بعد محمد عمر فاروق کو میرواعظ کشمیر بنایا گیا اور تب سے وہ جامع میں جمعہ کا خطبہ دیتے آرہے ہیں۔