انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔ اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’ میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی‘۔اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ’ جب میری طلاق ہوئی اس وقت میری والدہ بہت بیمار تھیں، میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ ان سے میری طلاق سے متعلق سوال کریں اور میری والدہ کسی ذہنی اذیت کا شکا ر ہوں، طلاق کو خفیہ رکھ کر میں والدہ کو دیے جانے والے پریشر سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے میں اب خوش ہوں۔‘ اداکارہ نے مزید بتایا کہ’ میری والدہ 2022 میں انتقال کرگئی تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد فیملی نے ایک مشکل وقت گزارا ، میرے والد کا انتقال 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد ہم بہن بھائیوں نے مل کر ایک دوسرے کو سنبھالا‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ اْٹھائیں۔پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور شمالی بحیرہ عرب میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے اور عالمی سطح پرہنگامی وامدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے ۔