عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپرازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی میڈیا کی توجہ پسند ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Bhola Ramjani (@bhola_ramjani)
اس سے قبل عامر خان اور گوری کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، جہاں پاپرازی نے دونوں کے درمیان رومانوی لمحات کی تصاویر لی تھیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں۔ عامر خان نے 60 سال کی عمر میں اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ گوری کے ان کی زندگی میں آنے کے بعد ہی انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ بدلا۔ اداکار نے کہا ’’گوری مجھے اس وقت ملی جب میں سمجھ بیٹھا تھا کہ اب میری عمر گزر چکی ہے۔ میں نے تھراپی شروع کی تھی اور وہاں سے سیکھا کہ پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے، تبھی آپ دوسروں کو سچ میں محبت دے سکتے ہیں۔‘‘
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شادی کے لیے خون سے لکھے ہوئے خط موصول ہوئے، امریتا راؤ
بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ویواہ‘ کی کامیابی کے بعد انہیں شادی کی بے شمار پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے کچھ خوفناک اور غیر معمولی نوعیت کی تھیں۔
میں ہوں نا فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ انہیں خون سے لکھے گئے خطوط بھی ملے اور ایک شخص ان کے گھر کے باہر ٹیلیفون بوتھ پر کھڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے والدین کو فون اٹھانا پڑتا تھا۔
امریتا نے بتایا کہ فلمی دباؤ اور کیریئر کے چیلنجز کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر تنہا محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں کر پارہی تھیں۔ ایسے نازک دور میں ان کی ملاقات آر جے انمول سے ہوئی، جن سے انہوں نے سات سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2016 میں شادی کی۔
اداکارہ نے کہا کہ انمول کے ساتھ رشتہ انہیں جذباتی اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں استحکام آیا اور انہوں نے 2020 میں بیٹے ویر کو خوش آمدید کہا۔
امریتا کی حالیہ فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ بھی ان کی نمایاں واپسی ہے، جس میں وہ ارشد وارثی کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
Post Views: 1