سوڈان خانہ جنگی: الفاشر میں بگڑے انسانی حالات پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے سوڈان کی ریاست شمالی ڈارفر کے زیر محاصرہ دارالحکومت الفاشر میں بگڑتے انسانی حالات پر سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بند ہونی چاہیے، الفاشر میں شہریوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ اور محفوط فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Tweet URLانہوں نے علاقے سے رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کی خواہش رکھنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
(جاری ہے)
سوڈان میں ملکی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور اس کے متحارب عسکری دھڑے 'ریپڈ سپورٹ فورسز' (آر ایس ایف) کے مابین اپریل 2023 سے ملک بھر میں لڑائی جاری ہے۔ موخرالذکر نے ڈیڑھ سال سے الفاشر کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں ان دنوں شہریوں پر حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ اس علاقے میں رہنے والے بیشتر لوگ حملوں سے جان بچانے کے لیے اب الفاشر کے نواح میں قائم ابو شوک پناہ گزین کیمپ میں مقیم ہیں۔
مسجد پر حملہسیکرٹری جنرل نے یہ انتباہ جمعے کو الفاشر میں ایک مسجد پر حملے کے بعد جاری کیا ہے۔ صبح کی نماز کے دوران ہونے والے اس حملے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔
سوڈان میں اقوام متحدہ کی امدادی رابطہ کار ڈنیز براؤن نے اس حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون عبادت گاہوں اور ان میں آنے والوں کے تحفظ کا تقاضا کرتا ہے۔
ایسی جگہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔ مبینہ طور پر 'آر ایس ایف' کی اس کارروائی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ہنگامی انسانی حالاتالفاشر اور اس کے آس پاس واقع پناہ گزین کیمپوں میں ایک سال قبل قحط کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اس علاقے میں انسانی حالات شدید بگڑ چکے ہیں۔
شہر میں جنگجوؤں کی پیش قدمی کے ساتھ نسلی بنیاد پر تشدد کے خدشات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سوڈان بھر میں متحارب عسکری دھڑوں کے مابین جاری خونریز تصادم کے نتیجے میں اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
عالمی اقدام کی اپیلسیکرٹری جنرل نے فریقین سے فوری جنگ بندی کے لیے مذاکرات کرنے اور مسئلے کا پائیدار سیاسی حل نکالنے کے لیے بات چیت کی اپیل کو دہرایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں سوڈانی عوام کی حمایت میں مربوط اقدام کرے۔
ملک کے لیے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندے رمتان لامامرا جنگ کے خاتمے اور اس جامع سیاسی عمل کی بحالی کے لیے ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو سوڈانی عوام کا تقاضا ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الفاشر میں کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔