اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کا مالیاتی نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل بند رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے تحت صوبہ بھر کا مالیاتی نظام 15 روز کیلئے بند رہے گا۔
اے جی سندھ کے سرکلر کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ آفس کا مرکزی مالیاتی سروس کا نظام 5 سے 19 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہے گا۔
سرکلر کے مطابق ان ایام میں مالیاتی امور کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگا۔ اے جی سندھ کی جانب سے ان بندش کے ایام تک زیر التوا تمام بلز اور مالی امور فوری طور پر کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کی ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کا تنازع، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور سی ای او ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق، بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔
متنازع ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصے اس انداز میں ایڈیٹ کیے گئے کہ ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر مارچ اور "شدید مزاحمت" کی ترغیب دے رہے ہوں۔
یہ ایڈیٹ شدہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔
دی ٹیلی گراف پر شائع ایک لیک رپورٹ کے مطابق، بی بی سی نے نہ صرف غزہ جنگ کی رپورٹنگ میں فلسطینیوں کیخلاف تعصب دکھایا بلکہ ٹرانس ایشوز اور ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ کے معاملات پر بھی ادارہ شدید دباؤ میں رہا۔
ذرائع کے مطابق، بی بی سی جلد ہی ان تمام تنازعات پر باقاعدہ معافی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس پہلے ہی برطانوی براڈکاسٹر کو "پروپیگنڈا مشین" قرار دے چکا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کے استعفے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ٹیلی گراف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "آخرکار سچ سامنے آ گیا۔"