پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک میں ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی
فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد سات کروڑ تئیس لاکھ چون ہزار ایک سو بیاسی جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد چھ کروڑ پچیس لاکھ پچانوے ہزار آٹھ سو دو ہے۔
اس طرح مرد ووٹروں کا تناسب تریپن اعشاریہ باسٹھ فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب چھیالیس اعشاریہ اڑتیس فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ووٹروں کی کل تعداد سات کروڑ اڑسٹھ لاکھ بارہ ہزار پانچ سو نواسی ہے، سندھ میں دو کروڑ بیاسی لاکھ ستاسی ہزار دو سو ایک ہے۔
خیبر پختون خوا میں دو کروڑ تیس ہزار دو سو اکتیس، بلوچستان میں چھپن لاکھ اڑتیس ہزار چوراسی جبکہ اسلام آباد میں بارہ لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو اُناسی رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔