WE News:
2025-09-26@16:01:00 GMT

سندھ میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

سندھ میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں ایک شخص کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں یہ تعداد 6ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 سالہ قصاب کا تعلق لانڈھی سے تھا۔ وہ 24 ستمبر کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور منہ و مقعد سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا جہاں چند ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی ترجمان میرَن یوسف نے بتایا کہ سندھ بھر میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہوچکی ہے۔ اس سے قبل 17 اور 18 جون کو کراچی کے ملیر میں، 30 جون کو ٹھٹھہ میں، جبکہ 17 جولائی اور 14 اگست کو دوبارہ ملیر میں ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کانگو وائرس ایک خطرناک وبائی مرض ہے جو جانوروں کے خون اور ٹِک کے کاٹنے سے انسانوں کو لاحق ہوتا ہے۔ اس کی تاحال کوئی ویکسین دستیاب نہیں اور اموات کی شرح 10 سے 40 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

یہ مرض قریبی رابطے کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ٹھٹہ سندھ کانگو وائرس کراچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹھٹہ کانگو وائرس کراچی میں کانگو وائرس کانگو وائرس سے

پڑھیں:

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو: 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں سے پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کی صفائی کی اپیل کی ہے تاکہ ڈینگی مچھر کے پنپنے کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کانگو وائرس سے ایک اور شہری جاں بحق، رواں سال اموات کی تعداد تین ہوگئی
  • کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور جان نگل لی
  • اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
  • لاہور کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف
  • ڈپٹی کمشنر ملیر کی کارروائی، رائس ملز  سے ذخیرہ کی گئیں گندم کی بوریاں برآمد، ملز سیل
  • انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے تجاوز کرگئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 55 افراد وائرس کا شکار
  • اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو: 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
  • ملیر: کار پر فائرنگ، ڈاکو نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار