شہید سید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تقریب سے رہبر معظم کے نمائندے کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اپنے خطاب میں نمائندہ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ رہبر معظم کا آپ، لبنان کے عوام اور مزاحمت کے حامیوں کے لیے یہ پیغام ہے، ثابت قدم رہو، کیونکہ اللہ تعالی نے صبر کرنے والوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے، ہم مزاحمت کے ساتھ ہیں اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین محسن اراکی نے بیروت میں شہدائے مقاومت کی برسی کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں آپ کو مسلمانوں کے پاسبان کا سلام، آپ پر اور شہداء اور مزاحمت کے قائدین پر خدا کا سلام پیش کرتا ہوں، سلام پیش کرتا ہوں اور فرزند رسول خدا کے فرزند پر درود و سلام پیش کرتا ہوں، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے فرزند، امام حسن مجتبیٰ اور شہید امام حسین (ع) کے فرزند سید حسن نصر اللہ پر سلام پیش کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ خدا ان کے درجات کو بلند فرمائے اور وہ مسلمانوں اور مومنین کے دلوں میں آباد رہیں۔
وہی مومنین جنہیں آپ نے سب سے زیادہ شریف اور وفادار لوگ قرار دیا ہے، یقین جانو کہ اے شہدائے مزاحمت کے مالک، مزاحمت کے فرزند صیہونیوں اور استکباری طاقتوں پر مکمل فتح تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں گے، جب تک کہ وہ سرزمین فلسطین کو مکمل طور پر آزاد نہ کر لیں اور بیت المقدس کو اس کے مالکان اور مقتدر مسلمانوں کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی رہبر معظم انقلاب کا پیغام ہے، یقین رکھو فتح تمہاری ہے، فتح ضرور آئے گی، یقین جانو کہ فتح راستے میں ہے، اے اہل فلسطین، اے فلسطین کی اسلامی مزاحمت، اپنی مزاحمت کو جاری رکھو اور اپنے راستے پر ثابت قدم رہو، کیونکہ فتح آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ شاندار ہو گا، اور صیہونیوں کی تباہی اور شکست مقدر ہے، اے خدا محمد و آل محمد کی برکت سے اس ملت اسلامیہ کو فتح عطا فرما اور ان سے بدلہ لے جنہوں نے ہمارے مجاہدین کو شہید کیا اور ہماری عورتوں اور بچوں کو شہید کیا کیونکہ تو نے خود فرمایا تھا کہ ہم مجرموں سے بدلہ لیں گے، یقین رکھیں فتح قریب ہے۔ رہبر معظم کا آپ، لبنان کے عوام اور مزاحمت کے حامیوں کے لیے یہ پیغام ہے۔ ثابت قدم رہو، کیونکہ اللہ تعالی نے صبر کرنے والوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے۔ خدا نے کہا ہے ہمارے لشکر فتح یاب ہوں گے، خدا کے اولیاء کو کوئی خوف یا غم نہیں ہوتا۔ ہم شہدائے مزاحمت کے نیک جانشین شیخ نعیم قاسم کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم مزاحمت کے ساتھ ہیں اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور مزاحمت مزاحمت کے کرتے ہیں سلام پیش کے فرزند
پڑھیں:
جیکب آباد، شہید سید حسن نصراللہ کی برسی ہر ریلی برآمد
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کیلئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت پر جیکب آباد میں ریلی برآمد ہوئی۔ مظاہرین نے اس موقع پر فلسطینی عوام اور حزب اللہ کی حمایت کا اظہار کیا۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام سید مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر شہید اللہ بخش پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، ضلع صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت علامہ سیف علی ڈومکی، ڈویژن صدر یوتھ ونگ اللہ بخش میرالی اور استاد خادم حسین نے کیں۔ ریلی میں تنظیمی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت سید حسن نصراللہ کا پیغام لبنان کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر کے مظلوموں اور حق پرستوں کے لئے مشعل راہ بن چکا ہے۔ شہید سید آج بھی زندہ ہیں اور ان کا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سید حسن آج ایک عالمی رہبر اور عالمگیر شخصیت کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی حمایت کریں اور بحر سے نہر تک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری قتل عام اور مصنوعی قحط کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کریں۔