راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا، اس موقع پر اُنہوں نے پونچھ کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں ہوا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔ 

امریکی صدر نے دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔

ایک بزنس فورم میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاتھ میں ایک معاہدے کی دستاویز تھی، جب انہیں خبریں موصول ہوئیں کہ “سات یا آٹھ طیارے مار گرائے گئے”۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاہدے کو اس لیے رک گئے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس دوران دونوں پڑوسی ملک جنگ کی راہ اختیار کریں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے دباؤ کے نتیجے میں دونوں ممالک نے امن کی راہ اختیار کی۔

تاہم، بھارت نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ تنازعے پر کوئی تیسرے فریق کا کردار نہیں تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی 
  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
  • صدر ٹرمپ پاکستان کو کیا سمجھتے ہیں؟ دوست یا دشمن؟
  • تعریفیں اور معاہدے
  • معرکۂ 1948؛ گلگت بلتستان کی آزادی کی داستانِ شجاعت، غازی علی مدد کی زبانی
  • جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے انتخاباات میں حصہ لے گی، ڈاکٹر مشتاق خان
  • معرکۂ 1948؛ گلگت بلتستان کی آزادی کی داستانِ شجاعت، غازی علی مدد کی زبانی
  • آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
  • امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟