کراچی، حیدرآباد پیکیج پر تشویش،سندھ حکومت کا ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پی آئی ڈی سی ایل فوری طور پر صوبے میں نئی ترقیاتی اسکیموں پر فوری طور پر اپنا کام بند کرے اور صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو اسے سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ سے منتقل ہوئے تھے
صوبائی حکومت کا اس معاملے پر تنازعات سے بچنے کیلئے وفاقی حکومت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وفاقی ادارے پاکستان انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو باضابطہ خط لکھ دیا
سندھ حکومت کا صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ،سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی ادارے پاکستان انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) کے اختیار کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کمپنی کو باضابطہ خط بھی لکھ دیا گیا ہے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل فوری طور پر صوبے میں نئی ترقیاتی اسکیموں پر کام بند کرے اور صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو اسے سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (Pak PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 26 ستمبر کو اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں پی آئی ڈی سی ایل کے کردار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل کو صرف پاک ڈبلیو پی ڈی کے پرانے منصوبے مکمل کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ادارہ صوبے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں میں بھی مداخلت کررہا ہے جو کہ صوبائی خودمختاری کے منافی اور وفاق و صوبے کے درمیان طے شدہ دائرہ کار کی خلاف ورزی ہے خط کے مطابق سندھ حکومت کو اس بات پر تشویش ہے کہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج اور حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج جیسے صوبائی منصوبوں پر پی آئی ڈی سی ایل عمل درآمد کررہا ہے حالانکہ یہ مکمل طور پر صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ صوبائی حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ وفاقی ادارے کی اس مداخلت سے ترقیاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں اور مربوط پالیسی سازی متاثر ہورہی ہے سندھ حکومت نے اپنے خط میں وفاقی کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں سے فوری طور پر اپنا کردار واپس لے اور صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو پاک ڈبلیو پی ڈی سے وراثت میں ملے تھے۔ صوبائی حکومت نے اس معاملے پر وفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ا ئی ڈی سی ایل ترقیاتی منصوبوں صوبائی حکومت فوری طور پر سندھ حکومت حکومت نے کا فیصلہ کرنے کا
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان شہریوں کی واپسی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت سیفران نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے کےمطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔ زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کےحوالےکرنے کےاحکامات جاری کیےگئے ہیں،ذرائع کےمطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔
16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب
یو این ایچ سی آرکاکہنا ہےکہ افغان مہاجرین کی سب سےبڑی تعداد اس وقت خیبرپختونخوا میں موجود ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور افغان مہاجرین کی زبردستی وطن واپسی کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔
مزید :