بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرونانانک کے جنم دن کی تقریبات پر پاکستان آنے سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-01-23
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات پر پاکستان آنے سے روک دیا، جس پر دنیا بھر کے سکھوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کھلم کھلا سکھ برادری کے بنیادی مذہبی حقوق پامال کرنے پر اتر آئی ہے، سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے جتھے پر پابندی لگا دی گئی۔
بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹس میں پابندی کے لیے سنگین سیکورٹی صورتحال کا بہانہ بنایا گیا ہے۔ دنیا بھر کی سکھ تنظیموں نے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اسے بنیادی مذہبی حقوق چھیننے کے مترادف قرار دیا ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کا دہرا معیار ہے، سکھوں کی پاکستان کے ساتھ فلمیں بن سکتی ہیں نہ مذہبی مقامات کی زیارتیں کرنے دی جاتی ہیں، جبکہ بی جے پی حکومت اپنے مالی مفادات کے لیے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی نے بھی سوال اٹھایا کہ پاکستان سے کرکٹ میچ ہوسکتے ہیں لیکن سکھ مذہبی یاتری پاکستان نہیں جا سکتے؟ سکھ فیڈریشن برطانیہ نے بھی بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
سکھ یاتری
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کیا، جہاں ان کے ساتھ بھارت سے آئے مذہبی وفد اور جتھیدار اکال تخت جیانی کلدیپ سنگھ بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ وفاقی و ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکھ قوم کو ایک تاریخی تحفہ ہے، لیکن بھارت نے اسے 7 مئی سے بند رکھا ہوا ہے، جو سکھ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔
انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ اپنی پالیسی میں مثبت تبدیلی لا کر راہداری فوری کھولے۔
بھارتی جتھیدار جیانی کلدیپ سنگھ نے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی زمین سے سکھ قوم کا گہرا روحانی تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے ہر مہمان کا احترام اور حفاظت کی جاتی ہے اور انتظامات شاندار اور قابلِ ستائش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں