وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عطا تارڑ
پڑھیں:
وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا روانہ ہو گئے
وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہبازشریف جنیوا میں نوازشریف کی عیادت کریں گے، سابق وزیراعظم کو دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کریں گے، شہبازشریف آج ہی جنیوا سے لندن جائیں گے اور 3 روز قیام کریں گے۔واضح رہے کہ امریکہ کے دارالحکومت نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں قرآن پاک کی آیت کریمہ کے آغاز سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نےمشکل ترین حالات میں اقوام متحدہ کی قیادت کی۔اُنہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں انسانی بحران بڑھتے جا رہے ہیں،دہشت گردی دنیا کے لئے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، گمراہ کن پراپیگنڈا اور جعلی خبروں نے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے جو ہماری بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بھارت سیاسی گیم کھیل رہا ہے، دنیا بھر میں تنازعات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، پہلگام واقعہ کو سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنے دشمنوں کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 7 طیارے گرائے، بھارت یہ تاریخی جواب ہمیشہ یاد رکھے گا۔