ماضی میں تعلقات بگاڑے گئے، آج پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیوجرسی: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستحکم ہورہا ہے۔
نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، جس سے پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے۔
انہوں نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا تھا، لیکن اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ اور دیگر معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنی انا کی خاطر دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے جبکہ موجودہ حکومت نے مشرق سے مغرب تک دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بحال کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی اور سفارتی پالیسیوں کے اثرات اب عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں اور پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :