پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے، وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کہاں ایک حکمران تھا جس کے دور میں پاکستان ڈیفالٹ کررہا تھا، اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہورہے ہیں، اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ لڑا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، انٹرسٹ ریٹ سمیت تمام میکرو اکنامک اشاریے مثبت ہیں، ماضی کے حکمران نے تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات اپنی انا کی خاطر خراب کیے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی مشرق سے لے کر مغرب تک دنیا میں عزت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عطا تارڑ
پڑھیں:
ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونیوالی حالیہ ملاقات کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کا باعث بنی بلکہ عالمی سطح پر پاک فوج اور ملک کی تزویراتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی پاک فوج کے بین الاقوامی کردار اور وقار کی عکاس ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیت قرار دیا، جو پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 2 دنوں میں تیسری ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سفارتکاری میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ان کے مطابق اس ملاقات نے نہ صرف پاکستان کو مسلم دنیا کے قائد کے طور پر تسلیم کروایا بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی راہیں بھی کھول دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات بھارتی اثر و رسوخ کے لیے ایک دھچکا ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟
ان کے بقول پاک امریکا تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور اس ملاقات سے یہ رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہونے سے کشمیری عوام کو دلی خوشی ملی ہے اور یہ لمحہ پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے باعث فخر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر امریکی صدر پاکستان چوہدری انوارالحق ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیری مشرق وسطیٰ وائٹ ہاؤس وزیر اعظم