پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
نیویارک:
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ہم مزید بہتری کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں غزہ میں سیزفائر سے متعلق اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں وسعت دی جائے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جلد ہو گا۔
اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جہاں اعلامیے پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تعلقات میں شہباز شریف
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے