ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری ہوچکا، شہباز
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوچکا۔ اگلا مرحلہ عمل درآمد کا ہے۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ایشوز پر بات کروں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، ہماری افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ تجارت اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی صدر ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ پر تجاویز پیش کریں گے
واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔
امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Post Views: 1