نیشنل مال پر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مجسمے کے نیچے درج تحریر میں دونوں کی قریبی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق یہ کانسی کا مجسمہ اتوار کی شب تک وہاں موجود رہے گا تاہم مجسمہ ساز کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ہوگئی
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔
ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔